خلاصہ
- حیدرآباد: (دنیا نیوز) علمدار چوک سے اولڈ نیشنل ہائی وے تک نئی سڑک کے درمیان بجلی کے پولز کی موجودگی کے معاملے پر حیسکو چیف فیض اللہ ڈاہری کا مؤقف سامنے آگیا۔
حیسکو چیف فیض اللہ ڈاہری کے مطابق اس مقام پر پہلے سڑک موجود ہی نہیں تھی بلکہ نئی سڑک تعمیر کی جا رہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ 132 کے وی گرڈ سٹیشن قاسم آباد کے 27 فیڈرز کے پولز اس مقام پر موجود تھے جہاں سڑک تعمیر کی جا رہی ہے، نئی سڑک کی تعمیر کا منصوبہ بھی اسی مقام پر منظور ہوا جہاں بجلی کے پولز موجود تھے۔
فیض اللہ ڈاہری نے بتایا کہ حیسکو کی جانب سے سائٹ پر 100 نئے پولز لگائے گئے ہیں، جن میں سے 62 پولز شفٹ ہوچکے ہیں جبکہ بقایا پولز کی منتقلی پر کام تیزی سے جاری ہے۔
حیسکو چیف کے مطابق سڑک ابھی تعمیر کے مراحل میں ہے اور تاحال اس پر گزرنے کی اجازت نہیں، تاہم شہریوں نے جلد بازی میں زیر تعمیر سڑک استعمال کرنا شروع کردی اور اس کی ویڈیو وائرل کردی۔
انہوں نے کہا کہ یہ ایک تاریخی سڑک ہے، اس کی تکمیل سے حیدرآباد کے شہریوں کو روڈ انفراسٹرکچر کے حوالے سے بڑا ریلیف ملے گا۔