لاڑکانہ: پیٹرول پمپ میں خوفناک آتشزدگی، آئل ٹینکر سمیت متعدد گاڑیاں جل کر راکھ

لاڑکانہ: پیٹرول پمپ میں خوفناک آتشزدگی، آئل ٹینکر سمیت متعدد گاڑیاں جل کر راکھ

ریسکیو حکام کے مطابق آئل ٹینکر سے پیٹرول نکالنے کے دوران اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پیٹرول پمپ اور وہاں موجود گاڑیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

آگ بجھانے کیلئے 6 سے زائد فائر بریگیڈ گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں، جبکہ آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں، حکام نے حفاظتی اقدامات کے تحت پیٹرول پمپ کے دونوں اطراف آنے والی سڑکیں بھی سیل کر دی ہیں۔