علاقائی
خلاصہ
- لاہور:(دنیا نیوز) صوبائی دارالحکومت کے میو ہسپتال سے کتے کے کاٹے اور ریبیز کے مرض میں مبتلا مریض کے فرار ہونے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔
ڈاکٹرز کے ذرائع کے مطابق گزشتہ روز اوکاڑہ سے اختر نامی مریض کو علاج کے لیے میو ہسپتال لاہور منتقل کیا گیا تھا، مریض کو تقریباً چھ ماہ قبل کتے نے کاٹا تھا، جس کے باعث وہ ریبیز (Rabies) کے مرض میں مبتلا ہو گیا تھا۔
ذرائع بتایا کہ مریض ہائیڈروفوبیا (پانی سے خوف) کا شکار تھا اور اس نے پانی پینا بھی چھوڑ دیا تھا، جس کے باعث اس کی حالت تشویشناک تھی، مریض کو طبی امداد فراہم کی جا رہی تھی، تاہم وہ ہسپتال سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
ایم ایس میو ہسپتال ڈاکٹر مدبر ریحان کے کہنا تھا کہ مریض خود ہی ہسپتال سے چوری چھپے نکل گیا ہے جب کہ انتظامیہ کتے کے کاٹے کے مریضوں کو علاج معالجے کی تمام سہولیات فراہم کر رہی ہے۔