خیبرپختونخوا کے سکولوں میں اے آئی کو نصاب کا حصہ بنانے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا کے سکولوں میں اے آئی کو نصاب کا حصہ بنانے کا فیصلہ

تجربہ کار اساتذہ اور بنیادی سہولیات کی کمی کے باعث اس منصوبے کو عملی جامہ پہنانے میں سنگین مشکلات کا سامنا ہے۔

دستاویزات کے مطابق اس وقت اے آئی پڑھانے کے لیے صوبے بھر میں 5 ہزار 525 آئی ٹی لیب کی کمی ہے، ہائیر سیکنڈری سکولوں میں 225 جبکہ مڈل سکولوں میں 3 ہزار 515 آئی ٹی لیب درکار ہیں جو تاحال دستیاب نہیں ہیں۔

محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے مطابق سکولوں میں پڑھائے جانے والے کمپیوٹر سائنس کے موجودہ نصاب میں اے آئی سے متعلق مواد شامل ہی نہیں، جس کے باعث نصاب میں بڑی تبدیلیاں ناگزیر قرار دی جا رہی ہیں جبکہ مختلف جماعتوں میں 35 سے 50 فیصد تک اے آئی کا مواد شامل کیا جائے گا۔

اے آئی مضمون کی تدریس کے لیے محکمہ تعلیم نے 7 ہزار 555 آئی ٹی اساتذہ کی بھرتی کا بھی فیصلہ کیا ہے تاکہ نئی ٹیکنالوجی کو مؤثر انداز میں طلبہ تک منتقل کیا جا سکے۔

محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا کے مطابق اے آئی کو باضابطہ طور پر مارچ 2026 سے نصاب کا حصہ بنا دیا جائے۔