خصوصی رپورٹیں
خلاصہ
- ہری پور: (دنیا نیوز) حالیہ بارشوں سے تربیلہ ڈیم میں پانی کی آمد میں اضافہ ہو گیا۔
انتظامیہ کے مطابق تربیلہ ڈیم میں پانی ڈیڈ لیول سے 60 فٹ بلند ہو گیا، ڈیم کا ڈیڈ لیول 1402 فٹ، فل لیول 1550 فٹ مقرر ہے۔
ڈیم میں پانی کی سطح 1462.87 فٹ ریکارڈ کی گئی ہے، پانی کی آمد 31,400 کیوسک، اخراج 8,000 کیوسک ہے۔
تربیلہ ڈیم کے 17 میں سے صرف 2 پیداواری یونٹ فعال ہیں، 15 یونٹس بند ہونے کے باعث بجلی کی پیداوار میں نمایاں کمی ہے، ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال بڑھنے کا خدشہ ہے۔
واضح رہے کہ ڈیم کی پیداواری صلاحیت 4973 میگاواٹ جبکہ موجودہ پیداوار 270 میگاواٹ ہے۔