علاقائی
خلاصہ
- صوابی:(دنیا نیوز) خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی کے مختلف علاقوں میں 14 گھنٹے بجلی کی بندش خلاف کے شہری سڑکوں پر نکل آئے۔
شہریوں کا اِس حوالے سے کہا کہ مختلف علاقوں میں روزانہ 14 گھنٹے تک بجلی بند رہنے سے معمولاتِ زندگی متاثر ہورہے ہیں، شدید گرمی میں لوڈشیڈنگ سے پانی کی قلت اور کاروبار کرنا مشکل ہوگیا۔
دوسری جانب شہریوں نے طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف یارحسین لاہور روڈ بند کر دی، مظاہرین نے مطالبہ کیا کے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ فوری طور پر ختم کی جائے۔