خصوصی رپورٹیں
خلاصہ
- نیروبی: (ویب ڈیسک) کینیا کے جنوبی علاقے میں امبوسیلی نیشنل پارک کے باہر 15 ہاتھی ہلاک ہو گئے ہیں، جن کی موت کی ابتدائی وجہ قریبی کھیتوں میں کیڑے مار ادویات سے آلودہ ٹماٹر کھانا قرار دی جا رہی ہے۔
کینیا وائلڈ لائف سروس کے مطابق ابتدائی لیبارٹری تجزیے میں ہاتھیوں کے نمونوں سے سائینائیڈ کی موجودگی کے شواہد ملے ہیں، 10 ہاتھیوں میں پہلے جسمانی مفلوجی کی علامات ظاہر ہوئیں اور وہ دو روز کے اندر ہلاک ہو گئے، جبکہ 5 ہاتھی بعد میں مردہ حالت میں ملے۔
وائلڈ لائف حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقات جاری ہیں، تاہم فی الحال جان بوجھ کر زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، ہاتھیوں کی جانب سے کھائے گئے زہریلے مادوں سے انسانوں کو فوری خطرہ لاحق نہیں۔
ماہرین کے مطابق اس واقعہ نے امبوسیلی نیشنل پارک کے اطراف زرعی سرگرمیوں میں اضافے پر تشویش پیدا کر دی ہے، کیونکہ خوراک اور پانی کی تلاش میں ہاتھی اکثر قریبی کھیتوں کا رخ کرتے ہیں، گزشتہ کئی دہائیوں میں اس علاقے میں ایک ساتھ اتنی بڑی تعداد میں ہاتھیوں کی ہلاکت کا یہ پہلا واقعہ ہے۔