خصوصی رپورٹیں
خلاصہ
- کراچی: (دنیانیوز) شہرِ قائد میں رواں سال ٹریفک حادثات میں 826 افراد جاں بحق جب کہ 9300 سے زائد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق شہر میں ٹریفک حادثات کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کا سلسلہ جاری ہے،رواں سال ہیوی وہیکلز سے پیش آنے والے حادثات میں 243 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
اعداد و شمار کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ سب سے زیادہ حادثات ٹریلرز کے باعث پیش آئے، جن کی تعداد 109 رہی جب کہ واٹر ٹینکرز سے پیش آنے والے حادثات کی تعداد 57 رپورٹ ہوئی۔
دوسری جانب ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ رواں سال ٹریفک حادثات میں مجموعی طور پر 826 افراد جاں بحق اور 9300 سے زائد زخمی ہوئے۔