لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کے معروف کراٹے گرینڈ ماسٹر محمد اشرف طائی شدید مالی مشکلات کا شکار ہوگئے۔
پاکستان میں کراٹے کے کھیل کو متعارف کرانے والے اشرف طائی کی اہلیہ نے وزیراعظم عمران خان سے فوری ایکشن لینے کی اپیل کردی،مطالبات کے حق میں کراچی پریس کلب کے سامنے مظاہرہ ہوگا۔
سیدہ ثمینہ نے کہا کہ ایم اے جناح روڈ پر جاری ترقیاتی کام اور کورونا وائرس کی وجہ سے ہونے والی بندش کے سبب ان کی آمدنی کے واحد ذریعہ نمائش پر واقع کے جی اے جم خانہ پر بھی پڑے ہیں۔
انھوں نے مطالبہ کیا کہ اشرف طائی کو مالی بحران سے نکالنے کے لیے ان کے تربیتی مراکز کو ایس او پی کے تحت شام پانچ بجے سے رات 10 بجے تک کھولنے کی اجازت دی جائے۔