باکسر محمد وسیم 19 دسمبر کے مقابلے کیلئے بھرپور تیاریوں میں مصروف

Published On 01 December,2020 04:32 pm

لاہور: (اے پی پی) عالمی شہرت یافتہ پاکستانی باکسر محمد وسیم 19 دسمبر کو ہونے والی پروفیشنل فائٹ کے لئے سخت ٹریننگ میں مصروف ہیں۔

فالکن کے نام سے مشہور نامور پاکستانی باکسر محمد وسیم رواں سال 19 دسمبر کو لاہور میں ہونے والی پروفیشنل فائٹ میں میکسیکو کے باکسر کے مدمقابل آئیں گے۔

محمد وسیم اس فائٹ کو جیت کر اپنی کامیابی کا تسلسل برقرار رکھنے کے لئے پرعزم ہیں۔ محمد وسیم 19 دسمبر کو لاہور میں ہونے والی فائٹ میں مکسیکن حریف میگیوئل ہریرا سے مقابلہ کریں گے جس کے لئے وہ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان خصوصی ٹریننگ بھی لے رہے ہیں۔

باکسر محمد وسیم ڈبلیو بی سی مڈل ایسٹ بیلٹ کے لئے باؤٹ کرینگے جسے جیت کر وہ ورلڈ ٹائٹل فائٹ کے لئے اہل ہو جائیں گے۔
 

Advertisement