مایہ ناز پاکستانی باکسر محمد وسیم شادی کے بندھن میں بندھ گئے

Published On 28 February,2021 04:43 pm

کرچی: (دنیا نیوز) مایہ ناز پاکستانی باکسر محمد وسیم شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں، ان کی بارات کی تقریب میں قریبی رشتہ داروں اور دوستوں کی شرکت کی۔

باکسر محمد وسیم کے نکاح کی تقریب گزشتہ دنوں سادگی سے کراچی میں منعقد ہوئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق باکسر محمد وسیم کی اہلیہ کا نام تابندہ ہے جو پیشے کے اعتبار سے ڈاکٹر ہیں۔

نوبیاہتا جوڑے کی دعوت ولیمہ بھی بھی یکم مارچ کو کراچی میں ہوگی۔

خیال رہے کہ باکسر محمد وسیم کا شمار پاکستان کے مایہ باز کھلاڑیوں میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنے حریف باکسرز کو چاروں شانے چت کرکے متعدد مرتبہ پاکستان کا نام روشن کیا۔

انہوں نے گورنر ہاؤس لاہور میں پہلی مرتبہ ہونے والی باکسنگ پروفیشنل فائٹ میں باکسر محمد وسیم نے ‏ڈبلیو بی سی مڈل ایسٹ ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق محمد وسیم نے اپنی شادی پر شیروانی زیب تن کی تھی، اس شیروانی میں سنہرے بٹن جڑے گئے تھے۔

 

Advertisement