تازہ ترین
  • بریکنگ :- لاہور:پی ٹی آئی ارکان کاپنجاب اسمبلی کےگیٹ پردھرنا
  • بریکنگ :- لاہور:فیاض الحسن چوہان،راناشہبازودیگر دھرنےمیں شامل
  • بریکنگ :- پنجاب اسمبلی کااجلاس تاحال شروع نہ ہوسکا
  • بریکنگ :- پنجاب اسمبلی کااجلاس ساڑھے12بجےطلب کیاگیاتھا

آئرش باکسر کا جیت کے ساتھ کیرئر ختم کرنے کا خواب ادھورا، مقابلہ ہارتے ہی ریٹائرمنٹ لے لی

Published On 04 April,2021 03:06 pm

دبئی: (دنیا نیوز) آئرش باکسر کا جیت کے ساتھ کیرئر ختم کرنے کا خواب پورا نہ ہو سکا، سپر فیدر ویٹ مقابلہ ہارنے کے ساتھ ہی ریٹائرمنٹ لے لی، فیصلہ سناتے ہوئے فائٹر آبدیدہ بھی ہو گئے۔

دبئی میں باکسنگ کا بڑا رِنگ، سپر فیدر ویٹ بیلٹ کے لیے آئرش فائٹر کارل فریمپٹن کا امریکی حریف جیمل ہیرنگ سے جوڑ پڑا۔ جیمل ہیرنگ نے میچ کا آغاز جارحانہ انداز میں کیا، تابڑ توڑ حملوں سے چھٹے راؤنڈ میں ہی ناک آؤٹ کر دیا۔

آئرش باکسر کارل فریمپٹن کی اس آخری فائٹ میں جیت کا خواب چکنا چور، ہار تسلیم کرنے کے بعد ریٹائرمنٹ کافیصلہ برقرار رکھتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے۔

باکسنگ کا عام مقابلہ یکطرفہ فیصلے اور کارل فریمپٹن کی ریٹائرمنٹ کی وجہ سے خاص بن گیا۔