تازہ ترین
  • بریکنگ :- اسلام آبادیونائیٹڈنےملتان سلطانزکو4وکٹ سےشکست دےدی
  • بریکنگ :- ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو150رنز کاہدف دیاتھا
  • بریکنگ :- ابوظہبی:ملتان سلطانز نےمقررہ 20اوورز میں 149رنز بنائےتھے
  • بریکنگ :- اسلام آبادیونائیٹڈ نے 150رنز کاہدف 19.4اوورزمیں حاصل کیا
  • بریکنگ :- اسلام آباد یونائیٹڈ کے محمدوسیم نے 4کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا
  • بریکنگ :- فہیم اشرف اور فواداحمد نے 2-2کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا
  • بریکنگ :- ابوظہبی :شاہ نوازدھانی اورعثمان قادرنے2-2وکٹیں حاصل کیں
  • بریکنگ :- ابوظہبی :شاداب خان اور افتخاراحمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی
  • بریکنگ :- شاداب خان 35،حسین طلعت 34اور آصف علی نے26رنز بنائے

چارلیسٹن اوپن: ویمن ٹینس سٹار کوکو گف نے فاتحانہ انٹری ڈال دی

Published On 07 April,2021 05:04 pm

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکا میں ایک اور ٹینس ایونٹ شروع ہو گیا۔ چارلیسٹن اوپن میں ویمن سٹار کوکوگف نے فاتحانہ انٹری ڈال دی جبکہ موگوروزا اور پیٹرا کوویٹوا نے بھی اپنے میچ جیت لیے۔

تفصیل کے مطابق چارلیسٹن اوپن کے افتتاحی میچ میں ٹینس سٹار کوکوگف نے فاتحانہ انٹری ڈالتے ہوئے بیلاروسی حریف کو ہرا کر آؤٹ کیا۔ اس کے علاوہ موگوروزا اور پیٹر کوویٹووا نے بھی فتح سمیٹتے ہوئے تیسرے راؤنڈ میں رسائی حاصل کی۔

کوکوگف کا بیلاروس کی پائرونکووا سے میچ پڑا۔ تجربہ کار کھلاڑی نے چھ تین سے پہلا سیٹ جیت کر برتری کی دھاک بٹھائی جبکہ چھ صفر سے دوسرے سیٹ میں فتح پائی۔

دوسرے راؤنڈ میں سپینش سٹار موگوروزا نے پولش حریف میگڈالینا کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔ جمہوریہ چیک کی پیٹرا کوویٹوا کو آسٹریلین کوالیفائر نے ٹف ٹائم دیا۔

پہلے سیٹ کا فیصلہ ٹائی بریک پر ہوا۔ پیٹرا کوویٹووا کو سات چھ کی مشکل جیت کے بعد چھ دو سے فتح ملی۔ موگوروزا اور پیٹرا کوویٹوا تیسرے سیٹ میں اپنے میچ کھیلیں گی۔