پاکستانی بیس بال ٹیم نے ایشین گیمز 2022ء کیلئے کوالیفائی کر لیا

پاکستانی بیس بال ٹیم نے ایشین گیمز 2022ء کیلئے کوالیفائی کر لیا

پاکستان بیس بال فیڈریشن کے صدر سید فاخر علی شاہ نے بتایا ہے کہ پاکستانی ٹیم سمیت اس ایونٹ میں 12 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ ایشین گیمز کے بیس بال مقابلوں میں حصہ لینے والی ٹیموں میں پاکستان کے علاوہ ورلڈ نمبر ون جاپان، ورلڈ نمبر ٹو کوریا، ورلڈ نمبر تھری تائیوان، چین، ہانگ کانگ، تھائی لینڈ، فلپائن،منگولیا اور لاؤس شامل ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے اس سے قبل گزشتہ ایشین گیمز کے بیس بال ایونٹ میں بھی بھرپور حصہ لیا تھا۔ جکارتہ میں منعقد ہونے والے ان مقابلوں میں پاکستان کی 16 رکنی ٹیم نے شرکت کی تھی۔

سید فاخر علی نے کہا کہ پاکستان بیس بال کی ٹیم پورے ایشیا میں پانچویں نمبر پر ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ پورے ملک میں کہیں بھی بیس بال کا کوئی گراؤنڈ نہیں لیکن اس کے باوجود ہمارے کھلاڑی بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں۔