فلسطینیوں مضبوط رہو، اللہ آپ کے ساتھ ہے: عامر خان

Published On 15 May,2021 04:42 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے کہا ہے کہ فلسطین کے لوگ مضبوط رہیں، اللہ آپ کے ساتھ ہے۔

انسٹاگرام اکائونٹ پر ویڈیو پیغام میں عامر خان نے کہا کہ فلسطین کے لوگوں کی مشکلات دیکھ کر دکھ ہو، ان کیلئے دعاگو ہوں، امید ہے فلسطینی مسلمانوں کیلئے آسانیاں ہوں گی۔

انہوں نے اپنی پوسٹ کے ساتھ لکھا کہ فلسطین کے معصوم بہن بھائیوں کے حالات پر میرا دل غمزدہ ہے ،آپ مضبوط رہیں، اللہ آپ کے ساتھ ہے۔

عامر خان کے پیغام کو ان کے اکائونٹ پر لوگوں کی بڑی تعداد نے پسند کیا اور 31 ہزار سے زیادہ لائکس بھی ملے جبکہ فلسطین کے لوگوں سے اظہار یکجہتی بھی کیا گیا۔

یاد رہے کہ غزہ میں اسرائیل نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مہاجر کیمپ پر بمباری کردی جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی خواتین اور بچے شہید ہوگئے۔
 

Advertisement