ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس، سلووینین سائیکلسٹ نے 18واں مرحلہ جیت لیا

ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس، سلووینین سائیکلسٹ نے 18واں مرحلہ جیت لیا

یہ دفاعی چیمپئن تڈیج پوگاآر کی ٹورڈی فرانس میں مجموعی طور پر تیسری جبکہ مسلسل دوسری فتح ہے۔

ریس کے 18ویں مرحلے میں ڈنمارک کے سائیکلسٹ جونس وینگیگارڈ دوسرے، ایکواڈور کے سائیکل سوار رچرڈ کاراپاز تیسرے، ہسپانوی سائکلسٹ اینرک ماس چوتھے جبکہ آئرش سائیکل سوار ڈینیئل مارٹن پانچویں نمبر پر رہے۔

ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا 18واں مرحلہ پاؤ سے لوز ارڈیڈان تک 129.7 کلومیٹر پہاڑی راستے پر محیط تھا۔

اس کو 22 سالہ سلووینیا کے نامور سائیکلسٹ اور دفاعی چیمپئن تڈیج پوگاآر نے عمدہ سائیکلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمام حریف سائیکل سواروں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

دفاعی چیمپئن تڈیج پوگاآر نے 18ویں مرحلے کا مطلوبہ فاصلہ 3 گھنٹے 33 منٹ اور 45 سیکنڈز میں طے کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی۔