لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدار سے ٹوکیو اولمپکس میں قوم کا نام روشن کرنے والے کھلاڑیوں اور کے ٹو چوٹی سر کرنیوالے کوہ پیماؤں نے ملاقات کی، وزیراعلی نے انعامات کی رقوم کے چیک دیئے۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ٹوکیو اولمپکس میں قوم کا نام روشن کرنے والے کھلاڑیوں ارشد ندیم، طلحہ طالب، کوچ سید فیاض بخاری اور کوہ پیما ؤں ساجد علی سدپارہ اور شہروز کاشف نے ملاقات کی۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ارشد ندیم اور طلحہ طالب کو10 ، 10لاکھ روپے جبکہ محکمہ انرجی کی طرف سے بھی 10، 10لاکھ روپے کے چیک دئیے۔
وزیراعلیٰ نے سپورٹس بورڈ پنجاب کی جانب سے کوہ پیما ؤں ساجد علی سدپارہ، شہروز کاشف کو 10،10 لاکھ روپے اور کوچ سید فیاض بخاری کو 5لاکھ روپے کے چیک دئیے، وزیراعلی کا کہنا تھا کہ ٹوکیو اولمپکس میں ارشد ندیم اور طلحہ طالب نے ملک کا نام روشن کیا۔