پرستار کا موبائل پھینکنے کا الزام، رونالڈو پر 2 ڈومیسٹک میچز کی پابندی

پرستار کا موبائل پھینکنے کا الزام، رونالڈو پر 2 ڈومیسٹک میچز کی پابندی

غیر ملکی میڈیا کے مطابق تنازعات کا شکار مایہ ناز فٹبالر کو اپریل میں کی گئی غلطی کی سزا اب سنا دی گئی، انگلش کلب ایورٹن کے پرستار کا موبائل فون چھین کر پھینکنے والے کرسٹیانو رونالڈو پر 2 ڈومیسٹک میچز کی پابندی عائد کی گئی ہے۔

مانچسٹر یونائیٹڈ کے معاہدے سے محروم سٹار فٹبالر اب کسی بھی کلب کنٹریکٹ کے پہلے 2 میچ نہیں کھیل سکیں گے، البتہ سپر سٹار کھلاڑی آج ورلڈکپ میچ میں اپنی قومی ٹیم پرتگال کی قیادت کریں گے۔