سعودی عرب :سٹار فٹبالرز میسی اور رونالڈو آج مدمقابل آئیں گے

Published On 19 January,2023 12:45 pm

ریاض: (ویب ڈیسک ) پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اور ارجنٹینا کو عالمی چیمپئین بنوانے والے لیونل میسی آج سعودی عرب میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانسیسی کلب پیرس سینٹ جرمن (پی ایس جی) اور سعودی آل سٹار الیون کے درمیان نمائشی میچ آج 19 جنوری کو پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے شروع ہوگا۔

کرسٹیانو رونالڈو کی قیادت میں سعودی آل اسٹار الیون میں النصر اور الہلال کلب کے کھلاڑی شامل ہوں گے، یہ میچ کنگ فہد اسٹیڈیم ریاض میں کھیلا جائے گا۔

دوسری جانب سعودی عرب میں ہونے والے اس میچ کی تمام ٹکٹیں  فروخت ہوچکی ہیں ، ٹکٹ کی پہلی بولی تاجر عبد العزیز بغلف نے ٹکٹ کی 30 لاکھ ریال کی بولی لگائی تھی ، جس کے بعد متعدد تاجروں نے ٹکٹ کی قیمت کو 10 ملین ریال یعنی (ایک کروڑ ریال) تک پہنچا دیا۔

میچ کی انتظامیہ کے مطابق اس ٹکٹ سے حاصل ہونے والی تمام رقم خیراتی ادارے کو عطیہ کی جائے گی۔
 

Advertisement