النصر کے روایتی حریف الہلال کلب کی میسی کو 500 ملین یورو کی پیشکش

النصر کے روایتی حریف الہلال کلب کی میسی کو 500 ملین یورو کی پیشکش

غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی کلب الہلال نے لیونل میسی کو 400 ملین یورو کی پیشکش کی تھی تاہم اب انہوں نے 100 ملین یورو بڑھا کر 500 ملین یورو  تقریباً 1.5 کھرب روپے   کردیئے ہیں۔

گزشتہ دنوں سپنیشن فٹبال کلب بارسلونا کے صدر جان لاپورٹا نے اعلان تھا کہ وہ میسی کو اپنی ٹیم میں لانے کی ہر ممکن کوشش کریں گے، اب اسٹار فٹبالر کو سعودی عرب یا یورپ کسی ایک جگہ کا انتخاب کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی کلب الہلال سے معاہدہ ، میسی کے والد نے افواہوں کی تردید کردی

پیرس سینٹ جرمن (پی ایس جی) چھوڑنے کی خبروں کے دوران یہ بات سامنے آئی تھی کہ لیونل میسی یورپ میں ہی رہ کر کسی اور کلب کو جوائن کرنا چاہتے ہیں، اگر میسی الہلال کے معاہدے کو قبول کرتے ہیں تو وہ اپنے حریف پرتگالی فٹبالر رونالڈو کو پیچھے چھوڑتے ہوئے کرہ ارض پر سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے فٹبالر بن جائیں گے۔

واضح رہے کہ پیرس سینٹ جرمن (پی ایس جی) کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی کا کلب سے معاہدہ رواں سال اختتام پذیر ہوجائے گا، وہ سال 2021 سے کلب کی نمائندگی کررہے ہیں۔