34 ویں نیشنل گیمز، میڈلز ٹیبل پر پاک آرمی سرفہرست

Published On 23 May,2023 09:51 pm

کوئٹہ: (دنیا نیوز) 34ویں نیشنل گیمز کے مقابلے کوئٹہ میں جاری ، میڈلز ٹیبل پر پاک آرمی سرفہرست ہے۔

34ویں نیشنل گیمز کے مختلف مقابلوں میں پاک آرمی 65 گولڈ میڈلز اور مجموعی طور پر 126 میڈلز کے ساتھ پہلے نمبر ، واپڈا 26 گولڈ میڈلز اور مجموعی طور پر 79 میڈلز کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے۔

اسی طرح نیوی 25 گولڈ میڈلز اور مجموعی طور پر 78 میڈلز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ، ائیر فورس 3 گولڈ میڈلز اور مجموعی طور پر 32 میڈلز کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود پر موجود ہے۔

ایچ ای سی، ریلویز، کے پی کے اور پولیس نے ایک ایک گولڈ میڈل حاصل کیے ، میزبان بلوچستان نے ابھی تک کوئی گولڈ میڈل حاصل نہیں کیا، بلوچستان کے مجموعی میڈلز کی تعداد 19 ہے۔ 

Advertisement