زوہائی ٹینس چیمپئن شپ : برطانوی ٹینس سٹار اینڈی مرے کا فاتحانہ آغاز

زوہائی ٹینس چیمپئن شپ  : برطانوی ٹینس سٹار اینڈی مرے کا فاتحانہ آغاز

چین کے صوبے گوانگ ڈانگ کے شہر زوہائی میں جاری اے ٹی پی اوپن ٹینس چیمپئن شپ میں کھیلے گئے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے پہلے راؤنڈ میں اینڈی مرے نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔

36 سالہ  ٹینس سٹار نے وائلڈ کارڈ پر انٹری حاصل کرنے والے چین کے یی کونگ مو کو سٹریٹ سیٹس میں 5-7اور3-6سے شکست دے کر نہ صرف چیمپئن شپ کا فاتحانہ آغاز کیا بلکہ دوسرے راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

واضح رہے کہ اے ٹی پی ٹینس چیمپئن شپ کے دوسرے راؤنڈ میں فاتح اینڈی مرے کا مقابلہ روس کے اسلان کاراتسیو سے ہوگا۔