اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان فٹبال ٹیم نے تاریخ رقم کر دی، قومی فٹبال ٹیم نے فیفا ورلڈ کپ 2024ء کوالیفائر میچ جیت لیا۔
فیفا ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ میں پاکستان نے عمدہ کھیل کی بدولت کمبوڈیا کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دی، پاکستان کے ہارون حامد نے 67 ویں منٹ میں میچ کا واحد گول کیا۔
— Islamabad United (@IsbUnited) October 17, 2023
دونوں ٹیموں کے درمیان میچ جناح فٹبال سٹیڈیم میں کھیلا گیا، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا لیگ میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا تھا، یہ پاکستان فٹبال ٹیم کی فیفا ورلڈکپ کوالیفائر کی تاریخ میں پہلی جیت ہے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ آج کھیل اورفٹ بال کی فتح ہوئی ہے، فٹ بال عوام کا کھیل ہے، پاکستان میں فٹ بال کو بہت مقبولیت حاصل ہے۔