سعودی فٹبال کلب النصر کا رونالڈو کے بیٹے جونیئر سے بھی معاہدہ

Published On 21 October,2023 10:08 am

ریاض : (ویب ڈیسک ) سعودی فٹبال کلب النصر کی انتظامیہ نے پرتگال کے فٹبال سٹار کرسٹیانو رونالڈو کے بڑے بیٹے ’ کرسٹیانوجونیئر‘ کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق النصر کلب نے 13 سالہ کرسٹیانو رونالڈو جونیئر کو انڈر 13 اور انڈر 15 کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل کیا ہے۔

کرسٹیانو جونیئر النصر فٹبال ٹیم کے کپتان اپنے والد کی طرح شرٹ نمبر 7 استعمال کریں گے۔

یہ امکان ہے کہ کرسٹیانو جونیئر انڈر 13 لیگ میں القادسیہ فٹبال ٹیم کے مقابلے میں اپنی ٹیم کے ساتھ پہلا میچ جمعے کو کھیلیں گے۔

یاد رہے کہ پرتگال سے تعلق رکھنے والے سٹار فٹبال کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو سعودی عرب کے فٹبال کلب النصر کی ٹیم کا حصہ ہیں ۔

رونالڈو سال 2009-2018 تک ریئل میڈرڈ کے لیے کھیلتے ہوئے بڑے اعزاز کے ساتھ سعودی عرب پہنچ رہے ہیں، جہاں انہوں نے دو لا لیگا ٹائٹلز، دو ہسپانوی کپ، چار چیمپئنز لیگ ٹائٹل، اور تین کلب ورلڈ کپ جیتے تھے۔