سعودی عرب کیخلاف بھرپور تیاری سے میدان میں اتریں گے: اسسٹنٹ کوچ پاکستان فٹبال ٹیم

سعودی عرب کیخلاف بھرپور تیاری سے میدان میں اتریں گے: اسسٹنٹ کوچ پاکستان فٹبال ٹیم

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تریشن پٹیل کا کہنا تھا کہ سعودی عرب مضبوط ٹیم ہے، پچھلے دو کوالیفائنگ میچ کے نتائج مایوس کن تھے۔

اسسٹنٹ کوچ پاکستان فٹبال ٹیم نے کہا کہ یقین ہے آخری دو گیمز میں حکمت عملی بہتر ہوگی، کیمپ میں موجود کھلاڑی بھرپور ٹریننگ کر رہے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ کوچنگ اسٹاف کی اولین ترجیح قومی ٹیم کو بہتر سے بہتر کرنا ہے، پاکستان میں فٹبال کا اسٹرکچر مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔