ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی: پاکستان نے 8 سال بعد تیسری پوزیشن حاصل کرلی

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی: پاکستان نے 8 سال بعد تیسری پوزیشن حاصل کرلی

قومی ٹیم نے میچ میں جنوبی کوریا کو پانچ دو سے شکست دی، پاکستان کی جناب سے سفیان خان اور حنان شاند نے دو دو گول کیے جبکہ رومان خان نے ایک گول داغا، پاکستان کے سفیان خان کو دو گول کرنے پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

واضح رہے کہ ایونٹ کے سیمی فائنل میچ میں پاکستان کو میزبان چین کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ چین نے پنالٹی شوٹس پر پاکستان کو دو صفر سے شکست دی تھی۔