اسلام آباد یونائیٹڈ نے ریٹین کیے جانے والے کھلاڑیوں سے معاہدے کی تفصیلات جاری کر دیں

اسلام آباد یونائیٹڈ نے ریٹین کیے جانے والے کھلاڑیوں سے معاہدے کی تفصیلات جاری کر دیں

اسلام اباد یونائیٹڈ نے کپتان شاداب خان کو سات کروڑ روپے میں ریٹین کرنے کا اعلان کیا ہے، یہ معاوضہ انہیں پلاٹنیم کیٹیگری میں ادا کیا جائے گا جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے سلورکیٹیگری میں اندریس غوث کو ایک کروڑ چالیس لاکھ روپے اور گولڈ کیٹیگری میں سلمان ارشاد کو ایک کروڑ بیس لاکھ روپے ادا کیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق پی ایس ایل منتظمین کی جانب سے کسی بھی کیٹیگری کے لیے زیادہ سے زیادہ اور کم سے کم کوئی بجٹ مختص نہیں کیا گیا، یہ فرنچائزز پر منحصر ہے کہ وہ کس قیمت میں کھلاڑی سے معاہدہ کرتے ہیں تاہم انہیں مجموعی بجٹ کے اندر ہی اپنی ٹیم منتخب کرنی ہے۔