کھیل
خلاصہ
- لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز لاہور قلندرز نے بنگلادیش کے مایہ ناز فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کو اپنی ٹیم کا حصہ بنا لیا۔
ذرائع کے مطابق لاہور قلندرز نے مستفیض الرحمان کو 6 کروڑ 44 لاکھ روپے میں سائن کیا ہے، بنگلادیشی فاسٹ بولر کو ڈائریکٹ سائننگ کے تحت ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جس سے لاہور قلندرز کے بولنگ اٹیک کو مزید تقویت ملنے کی توقع کی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ مستفیض الرحمان اپنی شاندار سلوور بالنگ اور ڈیٹھ اوورز میں مؤثر کارکردگی کے باعث دنیا بھر میں شہرت رکھتے ہیں، وہ محدود اوورز کی کرکٹ میں خطرناک بولر سمجھے جاتے ہیں اور مختلف بین الاقوامی لیگز میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکے ہیں۔