پی ایس ایل 11: پشاور زلمی نے اوٹس گبسن کو ہیڈ کوچ مقرر کر دیا

پی ایس ایل 11: پشاور زلمی نے اوٹس گبسن کو ہیڈ کوچ مقرر کر دیا

56 سالہ اوٹس گبسن پشاور زلمی سے قبل ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقا کی قومی ٹیموں کی کوچنگ کرچکے ہیں۔

2010ء سے 2014ء تک ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کرنے والے اوٹس گبسن یارکشائر، بی پی ایل، دی ہنڈریڈ اور دیگر لیگز میں بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

چیئرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی نے کہا کہ اوٹس گبسن کا تجربہ ٹیم کے لیے اہم ثابت ہوگا۔