ٹی 20 ورلڈ کپ: اٹلی نے نیپال کو ہرا کر تاریخی فتح حاصل کرلی

ٹی 20 ورلڈ کپ: اٹلی نے نیپال کو ہرا کر تاریخی فتح حاصل کرلی

اٹلی نے نیپال کی جانب سے دیا جانے والا 124 رنز کا ہدف 12.4 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے حاصل کرلیا۔

اوپنر جسٹن موسکا نے 44 گیندوں پر 60 رنز اور انتھونی موسکا نے 62 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

قبل ازیں ممبئی کے وانکھیڑے سٹیڈیم میں کھیلنے جانیوالے میچ میں اٹلی نے ٹاس جیت کر نیپال کے خلاف پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا تاہم نیپال پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 123 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور اٹلی کو جیت کیلئے 124 رنز کا ہدف دیا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ کرکٹ کی تاریخ میں اٹلی اور نیپال کی ٹیمیں پہلی بار کسی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں ایک دوسرے کے آمنے سامنے آئی ہیں، دونوں ٹیمیں اس سے قبل کبھی اس فارمیٹ میں مدمقابل نہیں ہوئیں۔