ہاکی فیڈریشن کے مالی معاملات پر خواجہ آصف بھی بول اٹھے

ہاکی فیڈریشن کے مالی معاملات پر خواجہ آصف بھی بول اٹھے

وفاقی دارالحکومت نے جاری اپنے ایک بیان میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم نے کھیلنے سے انکار کردیا، پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ساتھ ظلم اور زیادتی ہوئی ہے۔

 اُنہوں نے کہا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کو سالوں سے جاری سیاسی تقرریوں سے پاک کرنا ہوگا، ہم سیاسی جماعتوں والے اتنی سیاست نہیں کرتے جتنی ہاکی فیڈریشن میں  ہورہی ہے، پاکستان کے قومی کھیل کو برباد کیا گیا۔

وزیر دفاع کا مزید کہنا تھا کہ کوئی اِن کے معاملات کی چھان بین کرے، جلد قومی اسمبلی اور متعلقہ کمیٹی میں معاملات لے کر آئیں گے۔