میٹھی عید کی میٹھی خوشیاں، بابر اعظم کُک بن گئے

میٹھی عید کی میٹھی خوشیاں، بابر اعظم کُک بن گئے

بابر اعظم عید کے لیے سویاں پکانے کچن پہنچ گئے، بابر اعظم نے اپنی سویاں پکانے اور کوکنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپ لوڈ کی ہے۔
 

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو کے کیپشن میں کرکٹر نے لکھا کہ میٹھی عید سگنیچر۔

بابر اعظم نے روایتی شیر خورمہ تیار کیا، سوشل میڈیا پر ویڈیو سامنے آتے ہی صارفین نے انہیں عید کی مبارک باد بھی دی۔