خلاصہ
- کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11 ویں ایڈیشن کے پلے آف مرحلے کے پہلے میچ میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 70 رنز سے شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم پشاور زلمی کی جانب سے دیے گئے 222 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 151 رنز پر ہی ڈھیر ہو گئی۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے سمیر منہاس 44 رنز بنا کر نمایاں رہے، محسن ریاض 25، ڈیون کانوے 20 رنز بنا کر پویلین لوٹے، حیدر علی اور کرس گرین 8،8، کپتان شاداب خان 6، مارک چیپمین 4 اور فہیم اشرف ایک رن ہی بنا سکے۔
— Peshawar Zalmi (@PeshawarZalmi) April 28, 2026
یونائیٹڈ کے عماد وسیم نے 22 رنز سکور کیے رچرڈ گلیسن ایک رن بنا کر چلتے بنے جبکہ سلمان مرزا نے 5 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگ کھیلی۔
پشاور زلمی کی جانب سے ایرون ہارڈی نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، سفیان مقیم نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ خرم شہزاد، محمد باسط اور مائیکل بریسویل نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
قبل ازیں کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 221 رنز بنائے۔
پشاور زلمی کی جانب سے کپتان بابر اعظم نے 59 گیندوں 103 رنز کی جارحانہ اننگ کھیلی، ان کی اننگ میں 4 چھکے اور 12 چوکے شامل تھے، کوشال مینڈس 41 اور محمد حارث 35 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) April 28, 2026
زلمی کے ایرون ہارڈی 20، مائیکل بریسویل 2 ، عبدالصمد اور فرحان یوسف بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہو گئے جبکہ افتخار احمد 3 اور خرم منظور 4 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے کپتان شاداب نے 3 کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا جبکہ سلمان مرزا اور فہیم اشرف نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔