فیفا ورلڈ کپ، مراکش نے سکاٹ لینڈ کو ایک گول سے شکست دے دی

فیفا ورلڈ کپ، مراکش نے سکاٹ لینڈ کو ایک گول سے شکست دے دی

جیلیٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں دونوں ٹیموں نے جارحانہ انداز اپنایا، تاہم مراکش نے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فیصلہ کن گول سکور کیا، میچ کا واحد گول مراکش کے اسماعیل سائبیری نے کیا۔

میچ کے آغاز سے ہی سکاٹ لینڈ نے بال پر کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش کی، لیکن مراکش کی منظم دفاعی حکمت عملی نے ان کی جارحانہ کِکز کو ناکام بنا دیا، پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں کو چند اہم مواقع ملے، تاہم کوئی بھی ٹیم گول کرنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔

دوسرے ہاف میں مراکش نے دباؤ بڑھایا اور ایک شاندار موو کے نتیجے میں میچ کا واحد گول سکور کر دیا، مراکش کی جانب سے گول کے بعد سکاٹ لینڈ نے میچ میں واپسی کی بھرپور کوشش کی، مگر مراکش کے دفاع اور گول کیپر نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے برتری برقرار رکھی۔

اس فتح کے بعد مراکش نے گروپ سی میں قیمتی 3 پوائنٹس حاصل کر لیے ہیں، جبکہ سکاٹ لینڈ کو اگلے مرحلے میں رسائی کیلئے اپنے آئندہ میچز میں بہتر نتائج درکار ہوں گے۔