کھیل
خلاصہ
- لندن: (دنیا نیوز) یوکرین کی مارتا کوستیوک اور جمہوریہ چیک کی لنڈا نوسکوا ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ کے لیڈیز سنگلز کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔
کوارٹر فائنل میں مارتا نے اٹلی کی جیسمین پولونی کو شکست دی، جبکہ ایک اور کوارٹر فائنل میں جمہوریہ چیک کی نوسکوا نے بیلجیم کی الیسے مارٹینز کو شکست دے کر ایونٹ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔
لندن میں جاری ٹینس ٹورنامنٹ کے لیڈیز سنگلز میں یوکرائن کی مارتا کوستیوک نے اٹلی کی جیسمین پولونی کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر ایونٹ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا، مارتا کی جیت کا سکور 3-6 اور 2-6 رہا۔
دوسرے کوارٹر فائنل میں جمہوریہ چیک کی لنڈا نوسکوا نے بیلجیم کی الیسے مارٹینز کو شکست دے کر لاسٹ فور میں جگہ بنا لی، نوسکوا کی جیت کا سکور 3-6 اور 5-7 رہا۔