ایشین انڈر 18 والی بال چیمپئن شپ: پاکستان کی مسلسل دوسری کامیابی

ایشین انڈر 18 والی بال چیمپئن شپ: پاکستان کی مسلسل دوسری کامیابی

گروپ کے دوسرے میچ میں پاکستان نے قازقستان کو 0-3 سے شکست دی۔

پاکستان نے یک طرفہ مقابلے میں 14-25، 12-25 اور 9-25 کے اسکور سے کامیابی اپنے نام کی، مسلسل 2 گروپ میچز جیتنے کے بعد پاکستان نے کوارٹر فائنل کے لیے اپنی جگہ یقینی بنا لی ہے۔

ایونٹ میں پاکستان اپنا اگلا گروپ میچ کل تھائی لینڈ کے خلاف کھیلے گا۔