کھیل
خلاصہ
- لیڈز: (دنیا نیوز) لیڈز ٹیسٹ کے دوسرے روز کا کھیل ختم ہوگیا، انگلینڈ کی پوزیشن مضبوط اور انگلش ٹیم کو پاکستان پر 195 رنز کی برتری حاصل ہوگئی۔
میزبان ٹیم نے آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 366 رنز بنا لئے، ہیری بروک نے ایک رن پر کیچ ڈراپ ہونے کا بھرپور فائدہ اٹھایا، 91 رنز کی اننگز کھیلی، جارڈن کاکس 73، جو روٹ 66 اور ڈین لارنس 51 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
علی عثمان نے شاندار بولنگ کراتے ہوئے پانچ وکٹیں حاصل کیں، پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں 171 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی، دوسرے روز کا کھیل بارش کے باعث تاخیر سے شروع ہوا۔
واضح رہے کہ بابراعظم انگلی کی انجری کے باعث میچ سے باہر ہوگئے ہیں اور ان کی جگہ سلمان علی آغا کو کپتانی سونپی گئی ہے۔