ساؤتھ ایشین گیمز کے شیڈول اور میزبانی کی باضابطہ منظوری

ساؤتھ ایشین گیمز کے شیڈول اور میزبانی کی باضابطہ منظوری

اسلام آباد میں صدر پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن عارف سعید کی زیرِ صدارت ساؤتھ ایشیا اولمپک کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ سری لنکا، بنگلہ دیش، نیپال، بھوٹان اور مالدیپ کے وفود موجود تھے جبکہ بھارتی وفد ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوا۔

اجلاس کے دوران میگا ایونٹ کے شیڈول کی حتمی منظوری دی گئی۔ شیڈول کے تحت سیف گیمز کے مقابلے اسلام آباد، لاہور اور پشاور میں ہوں گے۔

صدر پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے بتایا کہ پاکستان میزبانی کے لیے مکمل تیار ہے اور حکومتِ پاکستان کا بھرپور تعاون حاصل ہے۔

میگا ایونٹ میں 4200 سے زائد ایتھلیٹس اور آفیشلز حصہ لیں گے۔ مردوں کے 28 اور خواتین کے 25 کھیلوں میں 346 گولڈ میڈلز دیئے جائیں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف گیمز کیلٸے فنڈز کی منظوری پہلے ہی دے چکے ہیں۔