پاکستان کی کم عمر ترین آرچر عسوہ مرجان نے قومی پرچم بلند کردیا

پاکستان کی کم عمر ترین آرچر عسوہ مرجان نے قومی پرچم بلند کردیا

تفصیلات کے مطابق 14 سالہ عسوہ مرجان نے انٹرنیشنل گریٹر ایشین ہارس بیک آرچری چیمپئن شپ میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔

ان کا مقابلہ انڈونیشیا اور قازقستان کی ٹاپ آرچرز کے ساتھ تھا۔

عالمی مقابلے میں ملکی پرچم بلند کرنے پر بھکر سے تعلق رکھنے والی عسوہ مرجان سے روس میں پاکستانی سفیر فیصل نیاز ترمذی نے ملاقات کرکے حوصلہ افزائی کی۔

ان کا کہنا تھا کہ عسوہ نے اتنی کمر عمری میں شاندار پرفارمنس دےکر سب کے دل جیت لیے ہیں۔

عسوہ مرجان اس سے پہلے بھی عالمی مقابلوں میں عمدہ کارکردگی دکھانے کا اعزاز رکھتی ہیں۔