کھیل
خلاصہ
- باکو:(دنیا نیوز) آذربائیجان میں فیفا انڈر 15 ورلڈ کپ اینڈ فیسٹیول 2026ء کے افتتاحی میچ میں پاکستان کو گیمبیا نے 4-2 سے شکست دے دی۔
پاکستان نے امیر حمزہ کے پانچویں منٹ میں کیے گئے گول اور باکسی حمل خان کے شاندار گول کی بدولت 2-0 کی برتری حاصل کی۔
دوسری جانب گیمبیا نے پہلے ہاف میں خسارہ کم کیا اور دوسرے ہاف میں مزید تین گول کرکے کامیابی اپنے نام کرلی۔
قبل ازیں پاکستان کی جانب سے کلیم اللّٰہ نے بھی گول کرنے کی متعدد کوششیں کیں، لیکن وہ کامیاب نہ ہوسکے، یوں قومی ٹیم دو گول کی برتری برقرار رکھنے میں ناکام رہی۔