11 ویں تھل ڈیزرٹ ریلی 5 سے 8 نومبر تک ہوگی، ملکی و غیر ملکی ریسرز حصہ لیں گے

11 ویں تھل ڈیزرٹ ریلی 5 سے 8 نومبر تک ہوگی، ملکی و غیر ملکی ریسرز حصہ لیں گے

منیجنگ ڈائریکٹر ٹی ڈی سی پی عاصم رضا کے مطابق ریلی کا مقصد ایڈونچر ٹورازم کو فروغ دینا، جنوبی پنجاب کے ثقافتی ورثے کو اجاگر کرنا اور مقامی معیشت کو مستحکم بنانا ہے، سیاحوں اور شرکاء کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے انتظامات جاری ہیں۔

شیڈول کے مطابق 5 نومبر کو چھانگا مانگا ٹیلا، کوٹ ادو میں گاڑیوں کی رجسٹریشن، تکنیکی و طبی معائنہ ہوگا جبکہ شام کو ٹی ڈی سی پی ڈولفن ریزورٹ، تونسہ بیراج میں ڈرائیورز کانفرنس اور قرعہ اندازی منعقد ہوگی۔

ریلی کا کوالیفائنگ راؤنڈ 6 نومبر جبکہ سٹاک کیٹیگری کی ریس 7 نومبر کو ہوگی، اسی شام ڈولفن ریزورٹ میں ثقافتی پروگرام اور آتش بازی کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔

8 نومبر کو پری پیئرڈ، ویمن، ڈرٹ بائیک، کواڈ بائیک اور 6x6 کیٹیگریز کے مقابلے ہوں گے جبکہ تقریب تقسیم انعامات رات 8 بجے سرکٹ ہاؤس مظفرگڑھ میں منعقد ہوگی۔

ریلی کے دوران تینوں اضلاع میں ثقافتی شوز، فیملی گالا، جھمر، میوزیکل نائٹس، نیزہ بازی اور روایتی کھیلوں کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔

ٹی ڈی سی پی کے مطابق تھل ڈیزرٹ ریلی جنوبی پنجاب کی سیاحت، ثقافت اور مقامی معیشت کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گی۔