یوکرین جنگ کے بعد روس کو عالمی ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ کی میزبانی مل گئی

یوکرین جنگ کے بعد روس کو عالمی ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ کی میزبانی مل گئی

فروری 2022ء میں یوکرین پر روسی حملے کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ اولمپک کھیلوں کی کسی عالمی تنظیم نے روس کو عالمی چیمپئن شپ کی میزبانی سونپی ہے۔

بین القوامی رپورٹ کے مطابق 2029ء کی عالمی ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ بھارت کے شہر احمد آباد میں منقعد ہو گی۔

ماسکو میں عالمی ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ آخری بار 1983ء میں منعقد ہوئی تھی، 2030ء میں ہونے والی یہ چیمپئن شپ روس کو 2032ء کے برسبین اولمپکس میں شرکت کے لیے کوالیفائی کرنے کا موقع بھی فراہم کرے گی۔

روسی ویٹ لفٹنگ فیڈریشن نے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کئی سال بعد اعلیٰ سطح کے عالمی مقابلوں کی میزبانی کرے گا۔

فیڈریشن کے صدر الیگزینڈر وینوکوروف نے عالمی تنظیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماسکو کے پاس بڑے مقابلے کروانے کا تجربہ اور جدید سہولتیں موجود ہیں۔

اس سے قبل 2025ء کی عالمی آبی کھیلوں کی چیمپئن شپ روس کے شہر قازان میں منعقد ہونے کے بجائے سنگاپور منتقل کر دی گئی تھی۔