خلاصہ
- ہانک کانگ: (ویب ڈیسک) ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ میں متحدہ عرب امارات نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو ایک وکٹ سے شکست دے دی۔
ہانگ کانگ کے مشن روڈ گراؤنڈ میں کھیلے گئے گروپ سی کے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 6 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 106 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے کپتان عباس آفریدی نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 13 گیندوں پر 53 رنز بنائے، ان کی اننگز میں1چوکا اور 8 چھکے شامل تھے۔ عبدالصمد نے 15 گیندوں پر 39 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔
جواب میں متحدہ عرب امارات نے 6 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 109 رنز بنا کر ہدف حاصل کرلیا۔
یو اے ای کی جانب سے کپتان خالد شاہ نے پاکستانی بولرز کی خوب پٹائی کی اور صرف 20 گیندوں پر 71 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی، ان کی اننگز میں 3 چوکے اور 9 چھکے شامل تھے۔ زاہد علی نے 8 گیندوں پر 22 رنز بنا کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔
پاکستان کی جانب سے عباس آفریدی ، عبدالصمد اور عرفان خان نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ اس طرح دفاعی چیمپئن پاکستان کو گروپ سی کے مقابلے میں ایک وکٹ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پاکستان ٹیم کا آج اگلا مقابلہ بھارت سے 11 بجے ہوگا۔