سہ ملکی سیریز فائنل: پاکستان کیخلاف سریلنکا کی بیٹنگ جاری

سہ ملکی سیریز فائنل: پاکستان کیخلاف سریلنکا کی بیٹنگ جاری

سری لنکا نے 26 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 142 رنز بنا لیے ہیں۔ کامیندو مینڈس 78 اور پون رتھنائیکے 12 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں، اوشکا فرنانڈو 38 اور کپتان کوشال مینڈس آٹھ رنز بنا کر سلمان علی آغا کا شکار بن گئے۔

قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، شاداب خان کی طبیعت ناساز ہونے کے باعث فہیم اشرف کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔

سری لنکن ٹیم میں بھی ایک تبدیلی ہوئی ہے۔ ایشان ملنگا کی جگہ مہیش تھیکشانا کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

پاکستان ٹیم کو ایونٹ کے 4 میچز میں سے صرف ایک میں سری لنکا کے ہاتھوں ہی شکست ہوئی ہے، دوسری جانب سری لنکا نے بھی تین میچز میں فتح حاصل کی جبکہ آخری میچ میں اسے انگلینڈ کے ہاتھوں شکست ہوئی۔