خلاصہ
- لاہور: (ویب ڈیسک) لاہور: انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے وائٹ بال ہیڈ کوچ برینڈن میکلم نے پاکستان میں ون ڈے سہ فریقی سیریز میں ناکامی کے باوجود مستقبل کے لیے مثبت امیدیں ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیم اس دورے سے بہت کچھ سیکھے گی۔
برینڈن میکلم کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کا مقصد آئندہ سال ہونے والے آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ میں مضبوط ٹیم کے طور پر حصہ لینا ہے، جس کے لیے کھلاڑیوں کو اپنی کارکردگی میں بہتری لانا ہوگی۔
میکلم نے کہا کہ ٹیم جائزہ لے گی کہ سیریز میں کیا اچھا کیا اور کن شعبوں میں بہتری کی ضرورت ہے، ہمیں مسلسل بہتر ہونے کی کوشش کرنی ہے اور یقین ہے کہ ان تجربات سے بہت کچھ سیکھیں گے۔
انگلینڈ کے ہیڈ کوچ نے کپتان ہیری بروک کی قیادت اور حکمت عملی کو بھی سراہا اور کہا کہ انہوں نے مشکل حالات میں ٹیم کو سنبھالنے کے لیے بہترین فیصلے کیے۔
— Sky Sports Cricket (@SkyCricket) October 29, 2026
واضح رہے کہ پاکستان میں کھیلی گئی سہ فریقی ون ڈے سیریز میں انگلینڈ کو ابتدائی تین میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، جس کے باعث وہ فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگیا تھا، تاہم انگلش ٹیم نے آخری گروپ میچ میں سری لنکا کو 55 رنز سے شکست دے کر ایونٹ کا اختتام کامیابی کے ساتھ کیا۔
انگلش ٹیم اب نومبر میں آسٹریلیا کے خلاف وائٹ بال سیریز میں حصہ لے گا، جو 2027 کے ورلڈ کپ کی تیاریوں کا حصہ ہوگی۔