راشد خان نے ٹی 20 انٹرنیشنل تاریخی سنگ میل عبور کرلیا

راشد خان نے ٹی 20 انٹرنیشنل تاریخی سنگ میل عبور کرلیا

افغانستان کے لیگ سپنر راشد خان زمبابوے کے خلاف دوسرے ٹی 20 میں اعزاز حاصل کیا ہے اور وہ 200 وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے بولر بن گئے ہیں۔

سٹار لیگ سپنر نے 120ویں میچ میں یہ اعزاز حاصل کیا ہے۔

راشد خان نے زمبابوے کے بیٹر مارو مانی کو اپنا 200واں شکار بنایا۔

 

میچ میں افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر 221 رنز بنائے، 222 رنز کے تعاقب میں زمبابوین ٹیم 5 وکٹوں پر 205 رنز بناسکی۔

عظمت اللہ عمرزئی کو 50 گیندوں پر 118 رنز بنانے اور ایک وکٹ حاصل کرنے پر بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

راشد خان نے 6 گیندوں پر 25 رنز کی اننگز کھیلی اور 4 اوورز میں 29 رنز کے عوض ایک وکٹ بھی حاصل کی، عبداللہ احمد زئی نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔