گورنر ہاؤس میں ون ڈے ٹرائی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی

گورنر ہاؤس میں ون ڈے ٹرائی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی

اس موقع پر قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ ٹاپ آرڈر میں رنز بنانے اور بڑی پارٹنرشپس قائم کرنے کی ضرورت ہے، فائنل میں اچھی کارکردگی دکھانے کے لیے پُرعزم ہیں۔

شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ سیریز میں ٹیم نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، سری لنکا کی ٹیم بھی اچھی ہے۔

دوسری جانب سری لنکن کپتان کوشال مینڈس نے کہا کہ فائنل ہمارے لیے اہم میچ ہے، پاکستان کے خلاف فائنل کے لیے بھرپور تیاری کی ہے۔