کھیل
خلاصہ
- لاہور: (دنیا نیوز) چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ون ڈے ٹرائی سیریز جیتنے پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔
اپنے بیان میں محسن نقوی نے قومی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ویلڈن گرین شرٹس، انہوں نے فخر زمان کی کارکردگی بھی سراہا اور نوجوان کرکٹر کو شاباش دی۔
انہوں نے کہا کہ ٹرائی سیریز کے فائنل میچ میں پاکستانی پلیئرز نے سری لنکا کو آؤٹ کلاس کر کے جیت اپنے نام کی، فخر زمان، عرفات منہاس اور سعد بیگ کی جارحانہ بیٹنگ نے فتح میں نمایاں کردار ادا کیا۔
چیئرمین پی سی بی کا مزید کہنا تھا کہ کرکٹرز نے بہترین ٹیم ورک اور شاندارکارکردگی کا مظاہرہ کیا، کامیابی پلئیرز اور مینجمنٹ کی سخت محنت کا نتیجہ ہے، امید ہے کہ ٹیم اسی تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے آئندہ بھی کامیابیاں سمیٹے گی۔