خلاصہ
- لاہور: (ویب ڈیسک) سابق کپتان محمد یوسف نے مسلسل خراب ہوتی کارگردگی کو بہتر بنانے کے لیے بابراعظم کو اہم مشورہ دے دیا۔
محمد یوسف نے سٹار بلے باز بابر اعظم کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنی حالیہ فارم اور تکنیکی خامیوں کے پیشِ نظر انگلینڈ یا آسٹریلیا میں خصوصی کوچنگ حاصل کریں۔
حال ہی میں اختتام پذیر ہونے والی ون ڈے سہ فریقی سیریز (جس میں پاکستان، انگلینڈ اور سری لنکا شامل تھے) بابر اعظم کے لیے مایوس کن رہی، اس سیریز کے پانچ میچوں میں وہ 23.60 کی اوسط اور 74.21 کے اسٹرائیک ریٹ سے مجموعی طور پر 118 رنز بنا سکے اور ایک بھی نصف سنچری اسکور نہ کر سکے۔
ٹورنامنٹ میں ان کے انفرادی سکور 45، 34، 10، 29 رہے، جبکہ سری لنکا کے خلاف فائنل میں وہ کوئی رن بنائے بغیر (صفر پر) آؤٹ ہو گئے۔
محمد یوسف نے ایکس پر لکھا کہ بابر اعظم کو اس وقت تک فرسٹ کلاس کرکٹ نہیں کھیلنی چاہیے جب تک کہ وہ خصوصی کوچنگ کے ذریعے اپنی تکنیکی خامیوں کو دور نہ کر لیں۔
انہوں نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں مشکلات کا سامنا کرنا ان کے اعتماد اور کیریئر کو مزید نقصان پہنچا سکتا ہے۔ انہیں انگلینڈ یا آسٹریلیا کی کسی اکیڈمی بھیجیں وہ اب بھی پاکستان کے بہترین کھلاڑی ہیں، اور مناسب رہنمائی اور تھوڑی سی کوشش سے وہ دوبارہ اپنی بہترین فارم میں واپس آ سکتے ہیں۔
سابق کرکٹر نے کہا کہ میں نے یہ بات چار سال پہلے بھی کہی تھی لیکن تب کسی نے نہیں سنی براہِ کرم اب تو سن لیں۔