کھیل
خلاصہ
- سڈنی: (ویب ڈیسک) آسٹریلوی فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ نے بال ٹیمپرنگ تنازع میں کپتان پیٹ کمنز کا بھرپور دفاع کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اگر انہیں کپتانی سے ہٹایا گیا تو وہ خود بھی ٹیم میں اپنے مستقبل پر نظرثانی کر سکتے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں ہیزل ووڈ نے 2018 کے دورہ جنوبی افریقا کے دوران پیش آنے والے بال ٹیمپرنگ اسکینڈل سے متعلق اپنے مؤقف کا اعادہ کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ انہیں سینڈ پیپر کے استعمال یا گیند کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کے منصوبے کا کوئی علم نہیں تھا۔
ہیزل ووڈ نے کہا کہ گزشتہ چند روز سے مختلف افراد کی جانب سے کمنز کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے تاہم وہ اپنے کپتان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
ان کے مطابق کمنز نے گزشتہ پانچ سے چھ برسوں میں ٹیم کو بہترین انداز میں متحد کیا اور اس بات کو یقینی بنایا کہ ماضی جیسا واقعہ دوبارہ پیش نہ آئے۔